صحيح بخارى اور صحيح مسلم میں اهل بیت ؑ سے منقول روایات کا جائزہ
صحيح بخاري اور صحيح مسلم میں اہل بیت ؑ سے منقول روایات کا جائزہ
جیساکه صحاح ستہ [چھے اہم کتابیں ] میں سے دو اہم کتاب صحیحین [ صحیح بخاری اور صحیح مسلم ]مسلمانوں کی اکثریت کے نزدیک قرآن مجید کے بعد اسلامی تعلیمات کا سب سے اہم ترین مجموعہ ہے۔ ہم ذیل میں ان کتابوں میں اہل بیت ؑ سے منقول روایات کا جائزہ لیتے ہیں۔
صحیح بخاری:
اس میں موجود روایات کی کل تعداد 7275 و با حذف مکررات 2602 ہیں ۔ اس میں پیغمبر ؐکے سب سے اہم شاگرد اور تربیت یافتہ شخصیت یعنی حضرت علیؑ سے رسول پاکﷺ کی صرف ’’۲۹‘‘ احادیث [1]نقل ہوئی ہیں۔ مکتب وحی کے پرورش یافتہ جناب فاطمہ ؑ سے چار ، امام حسن مجتبیؑ سے کوئی ایک روایت بھی نقل نہیں ہوئی ہے۔ امام حسین ؑسے صرف ایک روایت نقل ہوئی ہے[2]. انھیں چند احادیث کے علاوہ بخاری نے خود ان اہم اسلامی شخصیات کی سیرت اور تعلیمات کا ایک نمونہ بھی نقل نہیں کیا ہے۔ اسی طرح امام سجاد ؑسے تین اور امام باقر ؑ سے چار روایات اس میں نقل ہوئی ہیں۔ لیکن امام صادقؑ امام موسی کاظمؑ سمیت باقی ائمہ اہل بیت ؑ سے کوئی حدیث صحیح بخاری میں نہیں ہے۔ [3]
صحیح مسلم:
اس میں موجود روایات کی کل تعداد 7275 و با حذف مکررات 3033ہیں ۔ ابن جوزی کے بقول اس میں امام علی ؑ سے 35 روایات نقل ہوئی ہیں[4]۔ جناب فاطمہ زهراء ؑ سے تین روایات ، امام حسنؑ سے کوئی روایت نقل نہیں ہوئی ہے ۔امام حسینؑ سے ایک روایت، امام سجادؑ سے چار ، امام باقر ؑ سے 13 ، امام صادق ؑ سے 8 لیکن امام کاظمؑ سمیت باقی ائمہ اہل بیت ؑ سے ایک روایت بھی نقل نہیں ہوئی ہے۔ [5]
حواله جات
1- ابنجوزی، تلقیح فهوم اهلالاثر، ص287
2- مجلة علوم حدیث، شماره47، ص1۵۰-١۷۸.
3- سیری در صحیحین، ص133 ، مجلة علوم حدیث، شماره47، ص1۵۰-١۷۸.
4- ابنجوزی، تلقیح فهوم اهلالاثر، ص287
5- مجلة علوم حدیث، شماره47، ص1۵۰-١۷۸
كتب
1- ابن الجوزي، عبد الرحمن بن علي (م597هـ )، تلقيح فهوم أهل الأثر في عيون التاريخ والسير، شركة دار الأرقم ، بيروت 1997م.
2- فصلنامه علمی، علوم حدیث، شماره۴۷، انتشارات دارالحديث، قم ، 1387 ش.
3- نجمی، محمد صادق، سیری در صحیحین، دفتر انتشارات، ١۳۸۳ش.