حضرت زهراء سلام الله علیها کی شخصیت کے کونسے ابعاد تھے؟
حضرت زهراء سلام الله علیها کی شخصیت کے کونسے ابعاد تھے؟
ایک مختصر
حضرت زهراء سلام الله علیها کی بلند شخصیت کے ابعاد بهت وسیع هیں که صرف عمیق غور وخوض کے نتیجه میں ان کے وسیع ابعاد کے بارے میں معلو مات حاصل کئے جاسکتے هیں –حضرت زهراء سلام الله علیها کے علم ودانش اور سیاسی و اجتماعی --- مجا هدتوں کے بلند معنوی ابعاد کے بارے میں تحقیق و مطالعه همیں اس سلسله میں مقصد تک پهنچنے میں مدد کرسکتا هے-
مختلف شیعه وسنی کتابوں کے مطابق، سردار زنان عالم کی بعض نمایاں اخلاقی و انسانی خصوصیات حسب ذیل هیں :
١- مختصر سر مایه اور حقیر امکانات کے پیش نظر پارسائی و قناعت، جبکه آپ (ع) بالا ترین امکانات اور سائل سے استفاده کرسکتی تهیں-
٢- اپنی پسند اور ضرورت کی چیزوں میں کافی حد تک انفاق و ایثار کر نا-
٣- مخلصانه عبادت اور بار گاه الهی میں راز ونیاز کی کثرت-
٤- حیا وعفت کا مظاهره-
٥- اسلامی پرده کا مکمل نمونه –
٦- سردار زنان عالم کے علم ودانش کی وسعت ، جس کا ایک مختصر نمونه کتاب " مصحف فاطمه" کے محتوی سے آگاهی هے-
٧- پیغمبر اسلام صلی الله علیه وآله وسلم کی رحلت کے بعد ، مقام ولایت حضرت علی علیه السلام کے دفاع میں آپ کے سیاسی و اجتماعی مبارزات-
تفصیلی جوابات