🚩🏴امام حسین(ع) اور پیغمبر (ص)🏴🚩

 

💐امام حسین ع کی ولادت سےلیکررسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحلت تک چھ سال اور چند ماہ کی مدت میں لوگوں نے بار بار دیکھا کہ رسول اکرم (ص) امام حسین علیہ السلام سے کتنی محبت فرماتے تھے اور کس حد تک احترام کرتے تھے کہ جس سے لوگوں کو امام حسین ع کی عظمت اور بزرگی کا اندازہ ہوگیا۔

🌸جناب سلمان فارسی کابیان ہے کہ:

میں نے دیکھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حسین علیہ السلام کو اپنےزانو پر بٹھائے ھوئےہیں اور یہ فرمارہے ہیں:

 

''تم کریم ہو، کریم کے فرزند ھو اور کریموں کے پدر ھو۔، تم خود امام ھو، امام کے فرزند ھو اور اماموں کےپدر ھو، تم خود حجت خدا ھو، حجت خدا کے فرزند ھو اور حجج الہی کے پدر ھو، جن کا نواں قائم (امام زمانہ) ھوگا۔،، 1۔

 

🌸انس بن مالک کی روایت ہےکہ:

'' جس وقت پیغمبر اکرم (ص) سے یہ سوال کیاگیا کہ آپ اپنے اہل بیت میں سب سے زیادہ کسے چاہتے ہیں؟

تو آپ نے فرمایا

حسن و حسین کو۔2

رسول خدا  ، بارہا حسن ع و حسین ع کواپنے سینے سے لگاتےتھے انکوسونگھتےتھے اور بوسہ لیتے تھے۔3۔

 

🌸ابوہریرہ کا بیان ہے کہ:

 

میں نے رسول اللہ کودیکھا کہ حسن و حسین کواپنے شانوں پر بٹھائے ھوئے ھماری طرف تشریف لارہے ہیں۔ جب ھمارے پاس پہنچے تو ارشاد فرمایا:

 

جوشخص میرے ان دونوں فرزندوں کودوست رکھے اس نے مجھے دوست رکھا، اور جو انہیں  دشمن رکھے اس نے مجھ سے دشمنی کی،، 4،

 

رسول خداصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام حسین علیہ السلام کےدرمیان عمیق ترین واضح ترین اور معنوی و ملکوتی رابطہ کو رسول خدا(ص) کے اس جملہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

"حسین منی وانامن الحسین،،

حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ھوں۔5۔

🏴🚩🏴🚩🏴🚩🏴🚩

📕1-مقتل خوارزمی،ج1ص146۔

کمال الدین،صدوق،ص152

📗2- سنن ترمذی،ج5ص323۔

📕3- ذخائرالعقبی،ص122۔

📗4- الاصابہ،ج1ص330۔

📕5- سنن ترمذی،ج5ص324۔